بنگلورو، 4 ؍جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 2984 نئے کیسس سامنے آئے ۔ جبکہ اس وبا سے مزید 88 افراد کی موت ہوگئی۔
محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں تا حال جملہ 28،49،997 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے اور 35،222 کے فوت ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کل دن میں 14،337 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج ملنے کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے تا حال صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 27،60،881 ہوگئی۔
بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ میں 593 نئے کیسس سامنے آئے ہے جبکہ 10،674 افراد دواخانوں سے ڈسچارج ہوئے ۔ وہیں 11 افراد کی جان چلی گئی۔ریاست میں فی الحال 53،871 افرادزیر علاج ہیں۔